6 جنوری، 2026، 8:52 PM

ایرانی وزیر خارجہ کا پاکستانی ہم منصب کو پیغام، باہمی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم

ایرانی وزیر خارجہ کا پاکستانی ہم منصب کو پیغام، باہمی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم

اسلام آباد میں ایران کے سفیر نے سید عباس عراقچی کا پیغام پاکستانی وزیر خارجہ کو دیا، جس میں باہمی تعلقات کو مضبوط بنانے پر زور دیا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلام آباد میں تعیینات ایرانی سفیر نے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کا پیغام باقاعدہ طور پر پاکستانی حکام تک پہنچا دیا گیا، جس میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ پاکستان محمد اسحاق ڈار سے ملاقات کی اور ایرانی وزیر خارجہ کا پیغام پہنچایا۔

ملاقات کے دوران اسحاق ڈار نے ایران کے ساتھ اہم شعبوں میں تعاون کو مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

News ID 1937569

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha